سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق میں امریکی فوج کے دوسرے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی رسد کے ایک اور قافلے کو مغربی عراقی صوبے بغداد میں نشانہ بنایا گیا،رپورٹ کے مطابق اب تک کسی گروپ نے بغداد صوبے میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی فوج کا یہ دوسرا لاجسٹک قافلہ ہے جسے نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آج صبح صوبہ بابل میں ایک امریکی قافلے کو نشانہ بنایا گیا،دریں اثناء الدیوانیہ اور الانبار صوبوں میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں سڑک کنارے نصب کئی بم پھٹ گئے۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی لاجسٹک قافلوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ غیر ملکی افواج کے جلد از جلد عراق چھوڑنے پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرنے سے امریکہ کا گریز کرنا ہےکیونکہ امریکہ اس ملک میں ابھی قدرتی وسائل کو مزید لوٹنا چاہتا ہے جبکہ عراقی عوام اور متعدد سیاسی شخصیات کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی قراردار کے بعد اس ملک میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس کے ساتھ قابض جیسا سلوک کیا جائے گا۔