?️
ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب اللہ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ضاحیہ جنوبی بیروت پر اتوار کی شب کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شہدا کے بارے میں باضابطہ بیان جلد جاری کیا جائے گا۔
الجزیرہ مباشر کے مطابق نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ’’الطبطبائی‘‘ کو ہدف بنایا ہے جو حزب اللہ کے سینئر ترین کمانڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کو دوبارہ اپنی عسکری قوت بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی یہی دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ آج کی کارروائی میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق الطبطبائی تنظیم کی جنگی صلاحیتوں کی بحالی اور آئندہ معرکوں کی تیاری کے ذمہ دار تھے۔
دوسری جانب، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود القماطی نے کہا کہ تنظیم جلد اپنا سرکاری بیان جاری کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ "ہم اپنے شہدا کے اعلان پر فخر کرتے ہیں، مگر دشمن کے دعووں کی تصدیق نہیں کرتے”۔
اتوار 2 آذر 1404 کو اسرائیلی فضائی حملے نے ضاحیہ جنوبی کے علاقے حارة حریک میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت تباہ اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ ملک کے یومِ آزادی پر ہونے والا یہ حملہ اسرائیلی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی مطالبات کی کھلی توہین ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدام کرے۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر
24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ
ستمبر
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ
دسمبر
ٹک ٹاک پر پیرنٹنگ کنٹرول کے فیچرز متعارف
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر
مارچ
وفاقی حکومت نے ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو
جنوری
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی