?️
سچ خبریں: ایک فلسطینی قیدی کو صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے کے صرف 10 دن بعد صیہونی جیل میں شہید کر دیا گیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں صرف 10 روز قبل گرفتار ہونے والے فلسطینی قیدی کریم ابو صالح صیہونی حکومت کی جیل میں خراب حالات کے باعث شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
اس رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے صخنین شہر کے رہائشی ابو صالح اس حکومت کی جیل میں صیہونی جیل کے محافظوں کے وحشیانہ اور نامناسب رویے کی وجہ سے شہید ہو گئے۔
صیہونی حکومت کی جیل میں شہادت سے 2 روز قبل ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، ابو صالح پہلے ہی چھ سال قابض قدس حکومت کی جیلوں میں گزار چکے ہیں۔
ابو صالح کی شہادت کے بعد گذشتہ سال 7 اکتوبر سے صیہونی حکومت کی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں 80 خواتین قیدیوں اور 200 نابالغوں سمیت 9400 سے زائد قیدی ہیں جن میں سے 3660 انتظامی حراست میں ہیں یعنی وہ بغیر کسی الزام کے جیل میں ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید
دریں اثنا مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے سے گرفتار کیے جانے والے فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
اگست
ہم اپنےسعودی چچا زاد بھائیوں کے مزید قریب ہورہے ہیں: صیہونی عہدہ دار
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:صیہونی سابق عہدہ دار جائی معیان نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ
جنوری
لبنان کے مرکزی بینک میں ریاض سلامہ کرپشن کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کا بدعنوانی کا
جون
امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو
ستمبر
بن سلمان کے کیوب پروجیکٹ کو درپیش چیلنجز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی ان ان نے اپنی ایک رپورٹ میں
فروری
صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی
فروری
اسرائیلی دشمن کو بھرپور جنگ کے لیے تیار کریں: حماس
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک (حماس) کے رہنماوں میں سے ایک
دسمبر
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی