صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اترنے کی اطلاع دی۔
صیہونی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی طیارہ (9H-JPC)نے تل ابیب کے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری،طیاروں کی پرواز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق صہیونی طیارہ اردن کے دارالحکومت میں مختصر قیام کے بعد سعودی دارالحکومت میں اترا۔

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے پیر کی شام کو انٹرویو دیتے ہوئے سمجھوتہ معاہدے میں شامل ہونے کے لیے سعودی عرب اور ریاض کے دورے کا مطالبہ کیا۔

ہرزوگ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کا عوامی دورہ کرنا چاہتے ہیں نیز ریاض کو ابراہیم کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے، یاد ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس سے قبل امریکی ویب سائٹ ’اٹلانٹک‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ تل ابیب ریاض کا ممکنہ اتحادی ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں امید ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسئلہ حل ہو جائے گا،ہم اسرائیل کو ایک دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ہم ان کو ایک ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں اورہم مل کر بہت سے مفادات حاصل کر سکتے ہیں، تاہم کچھ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ اسے حاصل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ریاض اور تل ابیب نے گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں خفیہ تعاون کیا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسی عرب ریاستوں کے برعکس ریاض نے ابھی تک اعلانیہ طور پر تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی بات نہیں کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا امریکی ڈھونگ

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کو

نیپرا نے بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر تین آئی پی پیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین

معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل

?️ 22 جولائی 2025غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر

تکنیکی خرابی کی وجہ سے جرمن ہوائی اڈوں پر افراتفری

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جمعہ کے روز، بارڈر کنٹرول میں تکنیکی خرابی کی وجہ

شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک

بائیڈن آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں:عطوان

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت

پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی

?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز

تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے