صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی

صیہونی

?️

سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت میں نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے اس حکومت کی صورتحال کو سنگین قرار دیا۔

العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بیداری، فہم اور عقائد کی جنگ ابتداء تخلیق سے موجود ہے ، کہا کہ اس قسم کی جنگ انسانی تاریخ میں ہمیشہ سے جاری رہی ہے، خطے کے کچھ لوگ اسرائیلی فوج کو ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، یہ نظریہ خاص طور پر عرب فوج کی شکست کے بعد پیدا ہوا نیز بہت سے لوگ اسرائیل کو لڑائیوں میں ناقابل شکست سمجھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سید حسن نصراللہ کی وارننگ کا صیہونیوں پر اثر

انہوں نے واضح کیا کہ 1982 میں جب اسرائیلی دشمن نے لبنان پر حملہ کیا اور بیروت میں داخل ہوا تو اس وقت لبنان میں ایک نسل ایسی تھی جو یہ سمجھتی تھی کہ قابض فوج کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عقیدہ میدان مزاحمت بن گیا جس نے 1985 میں دشمن کو شکست دی جو 2000 میں عظیم شکست تک جاری رہی جب کہ یہ قابض فوج عرب دنیا میں ایک غیرمتزلزل فوج کے طور پر جانی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں مزاحمت خدا پر بھروسہ کرکے، جیلوں اور حراستی مراکز میں استقامت کا مظاہرہ کرکے دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہی جس نے بہت سے لوگوں کے شعور اور یقین کو بدل دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے توجہ دلائی کہ 2000 کے بعد عرب دنیا کی بیداری اور قابض ریاست میں میں تبدیلی آئی جس سے آباد کار پے در پے بحرانوں کے ساتھ زندگی گزارنے لگے اور یہ صورت حال اس بات کا باعث بنی کہ آج اسرائیل زوال کے راستے پر گامزن ہے۔

لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق دشمن ان دنوں اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے،انہوں نے تاکید کی کہ فکری اور میڈیا کی جنگ دیگر فوجی اور اقتصادی جنگوں سے زیادہ شدید اور خطرناک ہے کیونکہ اس میں ذہن، شعور، عقائد اور ہر اس چیز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ جنگ مختلف ہے جس میں میڈیا، انٹرنیٹ، کتابیں، یونیورسٹی، مقالہ وغیرہ شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اہل باطل نے ہمیشہ اہل حق کو اپنی آواز اور منطق دوسروں تک پہنچانے سے روکنے کی کوشش کی ہےمثلاً ہزاروں سیٹلائٹ چینلز موجود ہیں لیکن بعض چینلز جیسے المنار کو بلاک اور ویب سائٹس کو ڈلیٹ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر؛صیہونی وزیر داخلہ کی زبانی

نصر اللہ نے مزید کہا: کہحقائق کو لوگوں سے چھپانے، ان پر پردہ ڈالنے اور انہیں بدلنے کے لیے، باطل پرست لوگ مزاحمت کو دہشت گرد اور دشمن کو ایک جمہوری وجود میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

سید حسن نصر اللہ نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے، افواہیں پھیلانے اور الزامات لگانے کی مثال دی، انہوں نے بیروت بندرگاہ کے دھماکے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں میں حزب اللہ پر جھوٹے الزامات اور اس واقعے میں حزب اللہ کے کردار کی تردید کی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے 

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں

اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ

?️ 11 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں

کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں

?️ 19 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ٹرمپ: اگر میں نیشنل گارڈ کو نہ بھیجتا تو لاس اینجلس جل رہا ہوتا

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے درمیان امریکی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا لبنان دھماکوں کے بارے میں بیان

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا

جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے