?️
سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس ملک کے پارلیمنٹ رکن کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس ملک کی پارلیمنٹ رکن کی گرفتاری کے سلسلے میں پیروی کرے گی۔ اس حوالے سے اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان المجالی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر اس اردنی نمائندے کی گرفتاری کی پیروی کرے گی اور فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے اردن کے پارلیمانی نمائندے کو مقبوضہ علاقوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، صیہونی حکومت نے اردنی پارلیمنٹ کے رکن عماد عدوان کو اردن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کے جھوٹے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد صہیونی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شباک فورسز اور پولیس نے 3 مسافروں کے ساتھ ایک کار کو پکڑا جو اردن سے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والی تھی اور اس کار میں 3 سوٹ کیس تھے جن میں درجنوں ہتھیار ، اسلحہ تھا اور 100 کلو گرام سونا تھا جو پولیس نے ضبط کر لیا۔
اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے اردن کے اندر اس گاڑی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی تھی اور آخرکار اسے قبضے میں لے لیا اور گرفتار کیے جانے والے افراد کو مقبوضہ علاقے کے اندر موجود تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول
اکتوبر
حماس کے عسکری وِنگ القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دے دی
?️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو
جون
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے
جون
سندھ، خیبر پختونخوا سے پولیو کے نئے کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 48 ہوگئی
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ
نومبر
صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،
اکتوبر
ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ کا ایک تباہ کن سال اسپین کے روزنامہ ایل پائیس نے
نومبر