صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات

سعودی

?️

سچ خبریں:حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عرب امن اقدام کے نفاذ کی صورت میں وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان موجودہ تعلقات اور معاہدے متحدہ عرب امارات میں طے پانے والے معاہدوں سے کم نہیں ہیں۔
عبرانی زبان کے اخبار صیہونی اخبار معاریونے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے حوالے سے کہا کہ صیہونی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپڈ نے بھی کہا تھاکہ سعودی عرب اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل معطل ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکام کا یہ بیان ایک دلکش پہلو اور ایک نفسیاتی جنگ کا حامل ہے جو سامعین کے ذہن کو سعودی عرب کے بارے میں تیار کرنا اور اس ملک کو انڈونیشیا کے حوالے سے انجام شدہ عمل کے سامنے قرار دینا ہے کیونکہ انڈونیشیا نے اب تک صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ وسیع غیر رسمی اور خفیہ تعلقات رکھنے والا سعودی عرب باضابطہ طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیوں نہیں کرتا؟ سعودی عرب نے اپنے تازہ ترین موقف میں کہا ہے کہ وہ عرب امن عمل جو 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامل ہے، کے نفاذ سے قبل صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتا ہے ۔

دو ہفتے قبل 14 دسمبر 2021 کو، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ریاض صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ عرب امن عمل کو نافذ کیا جائے، انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے سے نہ صرف سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا بلکہ پورا عالم اسلام اور اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 اراکین اس عمل میں شامل ہوں گےاور سعودی عرب کے راستے پر چلیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ

ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا

?️ 26 فروری 2026ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر

ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے

صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے ناقابل قبول شرائط کی تفصیلات

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے صیہونی حکومت کی غیر

اسلام آباد: صحافی وحید مراد ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا

?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی

اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے