?️
صہیونی فوج نے بچوں کے قتل کو محلِ وقوع کے قریب ہونے کا بہانہ بنایا
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر حملے کے نتیجے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنی سفاکیت کو یہ کہہ کر جواز فراہم کرنے کی کوشش کی کہ یہ افراد حملے کے مقام کے قریب موجود تھے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی فوج گزشتہ 716 دنوں سے غزہ میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران قریب 70 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے اور تاحال اپنے جرائم سے باز نہیں آئی۔
لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کیا لبنانی بچے اسرائیل کے لیے کوئی وجودی خطرہ تھے کہ انہیں شہید کیا گیا؟ حقیقت یہ ہے کہ خود اسرائیل ہی عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اسی واقعے پر یونیسف (اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے تحفظ اطفال) نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو سنگین جرم اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب حزب اللہ سے وابستہ رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی کمیٹی آتش بس کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، بنت جبیل میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوئے، جن میں تین معصوم بچے بھی شامل تھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جدید اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کو تیار
?️ 9 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) جدید خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے
نومبر
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان
مئی
کیا بلڈوزر فلسطینی قوم کے ارادے کمزور کر سکتے ہیں؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن نے اس بات پر زور دیا
اگست
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اعلیٰ طاقت
?️ 7 جولائی 2024 مختلف صیہونی اور امریکی ذرائع ابلاغ لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت کی
جولائی
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا موقف
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور
جولائی
خدا کے گھر کے پاس بیٹھ کر معصوم بچوں کے قاتل سے ملنے کو بے چین
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک
مارچ
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
حوثیوں کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو بحیرہ روم تک پہنچ جاتے ہیں: امریکہ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بلومبرگ نیوز کو بتایا
مئی