?️
صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی ناکامی پر پردہ ڈالنے والی کمیٹی‘ کے سربراہ
صہیونی رژیم میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران پیش آنے والی سنگین سکیورٹی ناکامی کے معاملے پر ایک نیا سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومتی وزارتی کمیٹی کی سربراہی خود سنبھال لی ہے جو سات اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کے لیے قائم کیے جانے والے سرکاری کمیشن کے دائرۂ اختیار کا تعین کرے گی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
صہیونی ویب سائٹ ہیدبروت کے مطابق، نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کی صدارت خود وزیر اعظم کریں گے۔ اس اقدام کو تحقیقات کے پورے عمل کو نیتن یاہو کے کنٹرول میں دینے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
ابتدائی منصوبے کے مطابق اس کمیٹی کی قیادت وزیرِ انصاف یاریو لوین کو سونپی جانی تھی، تاہم صہیونی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لوین نے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے بعد نیتن یاہو نے براہِ راست اس کی سربراہی سنبھال لی۔
اعلامیے کے مطابق، اس اجلاس میں سات اکتوبر کی سکیورٹی ناکامی کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی کے طریقۂ کار اور اصولوں کا تعین کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ لیکود پارٹی کے رکن کنیسٹ آریئل کلنر کی پیش کردہ ایک متنازع تجویز پر بھی غور ہوگا۔
کلنر کے مسودہ قانون کے تحت نیتن یاہو کی کابینہ کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے کہ وہ تحقیقات کے موضوعات کو شامل یا خارج کر سکے، جسے ناقدین حکومت کے کردار کو چھپانے اور تحقیقات کو محدود کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
اس منصوبے کے مطابق، تحقیقاتی کمیٹی چھ یا سات ارکان پر مشتمل ہوگی اور پانچ ارکان کی موجودگی میں بھی کام کر سکے گی۔ اگرچہ اجلاس بظاہر علانیہ ہوں گے، تاہم اکثریتی ووٹ سے حساس اور سکیورٹی امور پر بند کمرے میں فیصلے کیے جا سکیں گے۔ اراکین کے انتخاب میں اپوزیشن کی شمولیت کا ذکر ہے، لیکن اختلاف کی صورت میں حتمی اختیار حکومتی اتحاد کے پاس ہوگا۔
اس فیصلے پر شدید سیاسی مخالفت سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے اسے ’’ناکامی پر پردہ ڈالنے والی کمیٹی‘‘ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اپوزیشن اس کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کرے گی۔ سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اس اقدام کو ’’ہلاک شدگان کے خاندانوں کی پیٹھ میں خنجر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے میں ملزمان خود اپنے تفتیش کار مقرر کر رہے ہیں۔
سابق فوجی سربراہ اور کنیسٹ کے رکن گادی آئزنکوٹ نے بھی اس کمیٹی کو ذمہ داری سے فرار قرار دیتے ہوئے کہا: ’’جو شخص ناکامی کا ذمہ دار ہو، وہ خود اپنا جج نہیں بن سکتا۔‘‘
دریں اثنا، سات اکتوبر میں ہلاک ہونے والوں اور قیدیوں کے 200 سے زائد اہلِ خانہ نے نیتن یاہو کو خط لکھ کر فوری طور پر ایک آزاد اور خودمختار حکومتی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے: ’’ٹال مٹول، تاخیر، پردہ پوشی اور ناکامی کے جواز دینا بند کریں۔‘‘
عوامی رائے بھی حکومت کے حق میں نہیں۔ تازہ سروے کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے 49 فیصد باشندے نیتن یاہو کی مجوزہ کمیٹی کے مخالف ہیں، جبکہ صرف 34 فیصد اس کی حمایت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کرسمس سے پہلے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے:امریکی اخبار
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیا عیسوی سال
دسمبر
پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری
جون
آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب
اپریل
ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جنوری
مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی
نومبر
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی
ستمبر
یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری
?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق
جون
ترکی کا لیبیا کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ،
جون