?️
سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک گزشتہ چھ دنوں میں غزہ پر چار ہزار ٹن سے زائد بم گرائے جا چکے ہیں۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی فضائیہ نے گزشتہ چھ دنوں میں غزہ کے عوام پر چار ہزار ٹن وزنی تقریباً چھ ہزار بم گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان
الجزیرہ چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران حماس کے کمانڈ سینٹرز، مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت 3600 سے زائد مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
البتہ انہوں نے سیکڑوں رہائشی مکانات پر بے مقصد بمباری اور خواتین اور بچوں کے قتل کا ذکر نہیں کیا جسے کسی بھی طرح فوجی ہدف نہیں سمجھا جاتا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1417 ہو گئی ہے،اس رپورٹ کے مطابق 6268 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف شہداء خواتین اور بچے ہیں،اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
اس وزارت کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ہسپتال اور طبی شعبوں میں کام کرنے والے 10 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق 2540 سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 338000 لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی بمباری
قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات صبح دوبارہ غزہ کی بندرگاہ پر بمباری کی،صہیونی فوج نے اعلان کیا کہجمعرات کی صبح، ہم نے ایک اور زبردست حملہ کیا جس میں غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے میں حماس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر
ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں:ایران
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے
فروری
گزشتہ ایک ماہ کے دوران یروشلم میں 793 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کی قابض فوج نے رمضان المبارک کے
مئی
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون
فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے
اپریل
اسرائیل کی الشفاء اسپتال تک رسائی کیسے ہوئی ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے اسرائیل
نومبر
صیہونی حکومت کی نئی کابینہ اور شام پر صیہونی حملوں میں تبدیلی
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ دو مہینوں کے دوران شام پر صیہونی حکومت کے حملے
دسمبر
چینی میزائل میں مریکی پاور سسٹم کو غیر فعال کر نے کی صلاحیت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک چینی
اکتوبر