?️
سچ خبریں: غزہ کی طرف بحری امدادی کونوائی "عزم” پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے اور متعدد جہازوں کے قبضے اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف یورپی ممالک کے شہریوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے ہیں۔
شائع شدہ اطلاعات کے مطابق، اٹلی، بیلجیم، جرمنی، فرانس، یونان، ترکیہ اور دیگر یورپی ممالک میں یہ مظاہرے جاری ہیں۔
عالمی بحری بیڑا "عزم” (مقاومت) 50 سے زائد جہازوں پر مشتمل تھا جو غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہوا تھا، جسے راستے میں صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ریاست نے بحری بیڑے کے متعدد جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان پر سوار متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
عالمی بحری بیڑے "عزم” کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد ان کا کئی جہازوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور وہ فی الحال تمام کارکنوں اور عملے کی کیفیت کا ازسرنوف جائزہ لینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
عالمی بحری بیڑے "عزم” نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کا جہازوں پر قبضہ ایک غیرقانونی کارروائی ہے جس کا نشانہ بین الاقوامی پانیوں میں نہتے شہریوں کو بنایا گیا ہے۔
عالمی بحری بیڑے "عزم” کا مزید کہنا تھا کہ وہ غزہ کے ساحل سے 70 بحری میل کے فاصلے پر ہے اور وہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔
بحری بیڑے نے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام مسافروں کی حفاظت اور ان کی رہائی کا تقاضا کریں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کبھی نہ کبھی شادی ہوگی، پانچ بچوں کی خواہش ہے، سونیا حسین
?️ 15 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر
اپریل
لوئر کرم: فورسز کا پہاڑی علاقوں میں گرینڈ آپریشن، 18 دہشتگرد اور 2 سہولت کار گرفتار
?️ 20 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے
فروری
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ
مئی
بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار نہیں آنے دی جائے گی، عمر عبداللہ کا اعلان
?️ 28 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری
?️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر
اگست
فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ
اکتوبر
اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے
فروری