سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہرچیز ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔
ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی تیزی سے بڑھ سکتی ہے انھوں نے امریکیوں کو دوبارہ یوکرائن چھوڑنے کا انتباہ دیا۔
بائیڈن نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم کسی دہشت گرد تنظیم سے نمٹ رہے ہیں بلکہ ہم دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں،یہ صورتحال بہت مختلف ہے اور ہر چیز تیزی سے بڑھ سکتی ہے اور یہاں تک کہ قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے کریملن کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرائن میں امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا گیا تو اس کے برےنتائج برآمد ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر وہ عقلمند ہوں گے تو وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے امریکی شہریوں پر منفی اثر پڑے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے اس سلسلہ میں کبھی پیوٹن کو براہ راست بتایا ہے تو بائیڈن نے کہا کہ وہ دو ٹوک ہیں ، انھوں نے کہا کہ مجھے انھیں بتانے کی ضرورت نہیں تھی ، لیکن پھر بھی میں اس بارے میں ان سےبات کی۔