سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک دھماکے اور امریکی فوج کے دو ٹرکوں کے جلنے کی اطلاع دی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ شام کے شہر حسکہ کےالمالکیہ علاقے میں ایک دھماکہ ہوا ، رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد امریکی فوج کے دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی، دوسری جانب بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے ان ذرائع نے تاکید کی کہ المالکیہ کے علاقے میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔