🗓️
سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں ایک گاؤں کے رہائشیوں نے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں الحسکہ کے مضافات میں دیہاتیوں نے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا اورانہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے نواح میں واقع قامشلی کے علاقے میں صالحیہ حرب نامی گاؤں کے مکینوں نے شامی فوج کے تعاون سے اس علاقے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی قابض افواج کے ایک قافلے کو روکا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قافلہ پانچ بکتر بند گاڑیوں اور ایک گاڑی پر مشتمل تھا جس کا تعلق قصد ملیشیا سے تھا،ذرائع نے مزید بتایا کہ دیہاتیوں نے قابضین کے قافلے کا تعاقب کرتے ہوئے پتھراؤ کرتے ہوئے قافلے کو پیچھے ہٹنے اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ شام میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس ملک کے شہریوں نے امریکی قابض فوج کے قافلوں روکا ہے اور انہیں اپنے علاقے سے گذرنے کی اجازت نہیں دی اس لیے کہ شامی عوام امریکیوں کو قابضین کی نظر سے دیکھتی ہے جو اس ملک کی حکومت کے بغیر یہاں آئے ہیں اور داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے لیے سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے نزدیک چین کی کیا حیثیت ہے؟،امریکہ میں کیا تصور ہے؟
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جون
جنین پر صیہونی یلغار
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے
جولائی
استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک
جنوری
ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک
جنوری
سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
🗓️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی
اپریل
ٹرمپ کا یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا آسان حل
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے
جولائی
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
🗓️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
🗓️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور
فروری