?️
سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے گزشتہ ماہ اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے خفیہ طور پر بیجنگ کا سفر کیا۔
انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز گزشتہ ماہ ایک خفیہ دورے پربیجنگ گئے اور اپنے ہم منصبوں سے ملے تاکہ چینی بیلوں کے واقعے اور دیگر تنازعات پر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی فضائیہ کی جانب سے بیجنگ کے تحقیقی بیلون کو گرائے جانے کے بعد برنز کا خفیہ دورہ جو بائیڈن انتظامیہ کے کسی سینئر اہلکار کا چین کا پہلا دورہ ہے۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر امریکی عہدیدار نے برنز کے سفر کے بارے میں کہا کہ وہ گزشتہ ماہ خفیہ دورے پر بیجنگ گئے اور چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں کے درمیان مواصلاتی لائنوں اور معلوماتی چینلز کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سنگاپور میں سکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب لی شانگفو سے مختصر گفتگو کی۔
تاہم امریکہ نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن کی پابندیوں کی فہرست میں شامل شانگفو نے سنگاپور میں سالانہ شنگری-لا ڈائیلاگ سکیورٹی فورم کے موقع پر آسٹن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔


مشہور خبریں۔
خوبصورتی میں پاکستان جیسا شائد ہی کوئی ملک ہو: وزیراعظم
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں
جون
خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے
دسمبر
افغانستان ایک خودمختار ملک ہے: پاکستان
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: حکومت طالبان اور ہندوستانی حکام کے درمیان حالیہ رابطوں کی اطلاعات
مئی
سعودی جنگی طیاروں کی یمنی صوبے مأرب پر وسیع بمباری؛1شہید، 3زخمی
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے مأرب کے رہائشی
اکتوبر
پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے
فروری
صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی
?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے
اکتوبر