سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدے کی بنیادی وجہ سید حسن نصراللہ کی دھمکیاں تھیں۔
رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزیر داخلہ عیلت شکید نے عبرانی چینل کے ساتھ گفتگو میں لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر تبصرہ کیا، اس گفتگو کے دوران انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کو صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کی منظوری کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
شکید نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی تل ابیب کے خلاف دھمکیاں، کریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کی کارروائیوں کے آغاز کی صورت میں اس فلیڈ پر حملہ کرنے کے تناظر میں سرحدی حد بندی کے معاہدے کی تشکیل کے دوران ایک بڑا مسئلہ تھا، صیہونی حکومت کی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آخر میں یہ خطرات سرحدی حد بندی کے معاہدے (تل ابیب کی طرف سے) کی منظوری کے پیچھے بنیادی عنصر اور محرک قوت بن گئے۔
واضح رہے کہ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کو صیہونی حکومت کی کابینہ نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز لبنانی حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد منظور کیا تھ تا کہ اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔