?️
سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں اٹھارہ بار بمباری کی ہے جس کے نتیجہ میں دو عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی امریکی اتحاد نے یمن کے صوبے مأرب کے مختلف شہروں منجملہ مدغل اور صرواح کو اٹھارہ بار وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، شمالی یمن کے صوبے الجوف کے شہر الحزم پر بھی چار بار بمباری کی۔ صوبے صعدہ کے شہر باقم بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کا نشانہ بنا،صوبے صعدہ کے شہر منبہ کے علاقے الرقو پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کی گولہ باری میں دو عام شہری بھی شہید ہو گئے۔
سعودی اتحاد کے فوجیوں کی اسی طرح صوبے صعدہ کے سرحدی شہر شدا پر راکٹ حملے اور گولہ باری میں دو یمنی عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلی عہدیداروں نے گزشتہ اتوار اور پیر کے دن یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے صنعا میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف جب تک جارحیت و جنگ و خونریزی کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا اور یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہوگا اس وقت تک فائر بند سے متعلق کوئی بھی پیشکش کارگر واقع نہیں ہو گی۔
دریں اثنا یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے ترجمان نے کہا ہے کہ غذائی اشیا اور دواؤں نیز ایندھن کا یمن تک پہنچنا یمنی عوام کا قانونی حق ہے جو یمن کے مظلوم عوام کو غیر مشروط طور پر پہنچنا چاہئے،دوسری جانب یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ اور یمنی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالاسلام نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ کبھی کبھار آئل ٹینکر یمن کی بندرگاہ پہنچتا ہے اور اقوام متحدہ اس کو یمنی عوام پر احسان سمجھتی ہے اور اسے اپنی ایک کایمابی سے تعبیر کرتی ہے اور اس کا یہ اقدام بہت اوچھا سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غذائی اشیا اور دواؤں نیز ایندھن کا یمن تک پہنچنا یمنی عوام کا قانونی حق ہے جو یمن کے مظلوم عوام کو غیر مشروط طور پر پہنچنا چاہئے اور یمن کا مذاکرات کار وفد اس بات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا کہ یمنی عوام کو ان اشیا کی فراہمی کے عوض جو یمنی عوام کا مسلہ حق ہے ان سے مراعات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے،اس درمیان یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے بھی المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کے پانچ آئل ٹینکروں کو جن میں سے ایک گیس کا ہے بدستور اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور وہ ان ٹینکروں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہونے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے اگر تمام ٹینکروں کو آزاد بھی کر دیا جائے تو بھی یمنی عوام کو صرف دو ہفتے کا ایندھن فراہم ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
سحر


مشہور خبریں۔
اردگان کلیچداراوغلو کی واپسی کے خواہش مند کیوں ہیں؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کی سیاسی و میڈیا فضاء میں ان دنوں ایک
ستمبر
ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے قسم کھا رکھی ہے:امریکی جنرل
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے ایران کی میزائل
مارچ
امریکہ کا شامی سرزمین پر مسلسل دوسری رات جارحانہ حملہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح مقامی ذرائع نے شام کے ٹھکانوں
اگست
یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا
?️ 15 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر
مارچ
امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے
مارچ
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے
مئی
دمشق کا اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ جولانی حکومت سے وابستہ شام کے وزارت خارجہ
نومبر