🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اتوار کواعلان کیا کہ اس نے ریاض کے علاقے میں تین افراد کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق ان افراد کے نام عبدالملک العبادی، محمد العصیمی اور محمد الطویرش ہے، جنہوں نے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک دہشت گرد سیل تشکیل دینے کی کوشش کی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے تھے۔
اس وزارت کے بیان کے مطابق ان افراد نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی جمع کیا اور ذخیرہ کیا اور تکفیری خیالات رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے ایک رہنما کی بیعت بھی کی۔
سعودی وزارت داخلہ کی ان وضاحتوں سے اس امکان کو تقویت ملی ہے کہ سزائے موت پانے والے افراد داعش گروپ کے رکن ہیں،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، انہوں نے ڈیوٹی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے اور اسے جلانے کا منصوبہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ 4 جون کو سعودی حکام نے دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے کے الزام میں مزید تین افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل 29 مئی کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔
اس سے دو ہفتے قبل 15 مئی کو ایک شخص کو دہشت گرد گروپ بنانے اور تخریبی کاروائیاں کرنے کی کوشش کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
قومی سلامتی کمیٹی کی 9 مئی واقعات کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کی تائید
🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف
🗓️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس
جون
ایران افغانستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان
اپریل
امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ
فروری
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید
🗓️ 9 اگست 2022 شمالی وزیرستان : (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی
اگست
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل
نومبر