?️
سات اکتوبر کا واقعہ صہیونی مظالم کا فطری ردعمل تھا
فلسطینی تحریک فتح کے مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جبریل الرجوب نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کے واقعات،جو تاریخ میں طوفان الاقصیٰ کے نام سے جانے جاتے ہیں، دراصل اسرائیلی قابض حکومت کے دہائیوں پر محیط جرائم، محاصرے اور مظالم کے فطری جواب کے طور پر رونما ہوئے۔
فلسطینی خبر رساں کے مطابق،جبریل الرجوب نے دوسری سالگرہ کے موقع پر کہا کہ جو کچھ سات اکتوبر کو ہوا، وہ اسرائیل کے ظلم و جبر، نسل کشی اور مسلسل جارحیت کے خلاف ایک قدرتی ردعمل تھا۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:آج وہ لوگ جو خود کو ہولوکاسٹ کے متاثرین کہتے ہیں، فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئے ہولوکاسٹ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
الرجوب نے مزید کہا کہ تحریک فتح نے اپنی تاریخ میں کبھی بھی مسلح مزاحمت کی مخالفت نہیں کی، کیونکہ یہ تحریک بنیادی طور پر آزادی اور مزاحمت کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی نے پوری دنیا کے سامنے اس حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سات اکتوبر کے تمام واقعات کی ذمہ داری اسرائیلی قابض قوتوں پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ یہی اشغالگری تمام تشدد اور تنازعات کی بنیادی جڑ ہے۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصیٰ ایک تاریخی اور غیر معمولی آپریشن تھا جو ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ کو فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً حماس، نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر شروع کیا تھا۔یہ حملہ غزہ کے محاصرے، مسجد الاقصیٰ پر حملوں اور اسرائیلی جارحیتوں کے جواب میں کیا گیا۔ اس دوران ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی حدود میں داخل ہو کر اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی ناکامی کو جنم دیا۔
اس کے بعد اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر دی، جس میں اب تک ۶۶ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد قحط، بیماریوں اور ویرانی کا شکار ہیں۔
تل ابیب نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد اور عالمی عدالت انصاف کی نسل کشی روکنے کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں اپنے جرائمِ جنگ کو جاری رکھا ہوا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا
مئی
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون
جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا، عمران خان
?️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
اپریل
چینی کیا کہتے ہیں جنرل سلیمانی کے بارے میں؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب اگزیبیشن اور اس
جون
انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی
?️ 30 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام
ستمبر
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی
دسمبر
غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیلی ماہر کی تجویز کردہ 3 متبادل حکمت عملی
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار اور ماہر اوفر گٹرمین نے
اپریل