?️
سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت روس اور یوکرائن کے تنازع میں امریکی حکومت کی جانب سے کوئی بھی کردار ادا کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے کیے جانے والے ایک سروے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف 26 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع میں ان کے ملک کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ واشنگٹن کو اس معاملے میں اہم کردار ادا نہیں کرنا چاہیےجبکہ 20 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکہ کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ امریکی حکومت روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے اور ماسکو کے خلاف مختلف بیانات جاری کر رہی ہے لیکن امریکی وسط مدتی انتخابات کی تیاری کرنے والے امریکی ووٹروں کے لیے روزی روٹی، مہنگائی اور قوت خرید کے مسائل اہم ہیں۔
یادرہے کہ دسمبر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکی شہری معاشی مسائل بشمول بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ ریپبلکنز کے مقابلے ڈیموکریٹس کا زیادہ امکان یہ ہے کہ امریکہ کو روس اور یوکرائن کے درمیان اختلافات کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، بتیس فیصد ڈیموکریٹس اور بائیس فیصد ریپبلکن اس تنازع میں امریکہ کے اہم کردار ادا کرنے سے متفق ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے
دسمبر
پاکستان کی کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب
مئی
پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
اگست
چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے پاکستان کی مکمل مدد کا اعلان کردیا
?️ 29 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے شدید
اپریل
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے
فروری
جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152
جنوری
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی
نومبر