?️
سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا ان کا ملک عالمی سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے پر مبنی افریقی ممالک کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی افریقی وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ افریقی ممالک عالمی سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے کے حق میں ہیں اور روس بین الاقوامی سلامتی پر افریقی حکومتوں کے اس اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:صیہونی حکومت کے وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟
روسی صدر کے ساتھ افریقی وفد کی ملاقات کے بارے میں لاوروف نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے (افریقی ممالک) نے چند ماہ قبل پیش کیے گئے چین کے مشہور بارہ نکات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے نیز اقوام متحدہ کے چارٹر کے تمام اصولوں کو دیانتداری اور یکجہتی کے ساتھ ملحوظ رکھا جائے اور ان پر عمل کیا جائے، یکطرفہ پابندیاں نہ لگائی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سلامتی کے لیے کوئی کوشش دوسروں کے نقصان کا باعث نہ بنے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا یہ وہ بنیادی نطریات ہیں جن میں ہم افریقی ممالک کے ساتھ ہیں اور ان کے ان اصولوں کی حمایت کرتے ہیں،لاوروف نے یہ بھی کہا کہ افریقی ممالک کو یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کا صحیح اندازہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی افریقی ممالک نے مالی سے تعلقات منقطع کئے
لاوروف کے مطابق یہ بحران مغرب نے پیدا کیا ہے،۔روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ گئے ہیں کہ اس کشیدگی کے بنیادی اسباب کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ یہ تنازعہ حل ہوجائے جو برسوں سے یورپ کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق اور شام میں امریکی ہتھیاروں کی چوری
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی آن لائن میڈیا انٹرسیپٹ کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات
نومبر
یمنی استقامت کو سردار کے نام سے جانتے ہیں
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: یمنیوں سے تھوڑی دیر بات کرنے کے بعد
جنوری
ایک بار پھر صہیونیوں کے خواب چکنا چور
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز ایک مصری فوجی کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے
جون
اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو
فروری
وائٹ ہاؤس کی خفیہ جنگ، ریپبلکن اور بائیڈن کی پوزیشن متزلزل
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ولیمنگٹن،
جنوری
اسموگ کے سبب لاہور کے اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی سطح کے باعث
دسمبر
عمران خان کو اب ووٹوں کی چوری نہیں کرنے دیں گے:مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لا ہور میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز
فروری
یمن پر زمینی حملہ ممکن نہیں؛ انصاراللہ کی مزاحمتی طاقت اور امریکہ کی ناکامی کی وجوہات
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین کے مطابق، امریکہ کو یمن کے اسٹریٹیجک
مئی