دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری

ایرانی

?️

سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی سپاہ پاسدران کے ڈرون حملے جاری ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے عراقی کردستان کے علاقے سیدکان، ہیلگوروڈ اور بربزین کی بلندیوں پر ایک بار پھر مہاجر-6 ڈرون طیاروں اور متعدد راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، سپاہ پاسداران نے یہ حملے 24 ستمبر کو ان دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور اس ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کے جواب میں شروع کیے تھے، جو ابھی تک جاری ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے ان حملوں سے پہلے اور ان حملوں کے دوران عراق کے شمالی علاقے کے حکام کی طرف سے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک حملے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے 73 بیلسٹک میزائلوں اور درجنوں خودکش ڈرون طیاروں نے دہشت گردوں کے مطلوبہ ٹھکانوں اور اہداف کو باریک بینی سے اور اسٹیک طور پر نشانہ بنایا اور ان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور کردستان ریجن کے حکام کو پہلے ہی اس بارے میں خبردار کر دیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ

?️ 17 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو طویل مدت تک نظرانداز کرنا ممکن نہیں:مصر

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مصر کی نمائندہ یاسمین موسی

خیبرپختونخوا، بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 323 تک جا پہنچی

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بارشوں اور فلش فلڈ سے خیبرپختونخوا کے مختلف

امریکہ نے یوکرین کو ہوائی دفاعی میزائل کی ترسیل روکی

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ پولیٹیکو کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع نے

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث، سیکریٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردیے

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر

کالعدم ٹی ٹی پی کے متعلق طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو

رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے

زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے