?️
سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے عمان میں ایک غیر معمولی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لیا۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر
عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں غزہ کی پٹی کے باشندوں کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت اور اس امداد کو بھیجنے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں پیش آنے والی صورتحال ، تشدد میں اضافے اور صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں پر بمباری پر تبادلہ خیال کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں غزہ کے شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
عمان نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اس اجلاس سے قبل خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی نیز مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں عمان کے سلطان نے طاقت اور تشدد کے استعمال پر مبنی کشیدگی کے خاتمے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے نیز عام شہریوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری ضروریات کی فراہمی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟
صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کو 11 دن گزر چکے ہیں، اس آپریشن کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1300 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور انتقامی حملوں میں رہائشی علاقوں اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے علاوہ 2837 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تقریباً 12000 افراد زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے
اکتوبر
امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے
جنوری
اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی
جون
نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں کہ کیا لکھا ہے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان
?️ 19 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور
جنوری
ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی
نومبر
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے
نومبر
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب
?️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں
مارچ
صیہونی فوجی چھاؤنی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے
نومبر