🗓️
سچ خبریں:سکیورٹی ماہرین نے خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے مشترکہ چیمبر کے ردعمل کو صیہونی غاصب حکومت کے لیے بہت سے پیغامات کا حامل قرار دیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سلامتی کے امور کے ماہر عدیل یاسین نے کہا کہ خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے مشترکہ چیمبر کا صیہونیوں کے لے اہم پیغام یہ ہے کہ غزہ کی مزاحمتی قیادت قیدیوں کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس سلسلہ میں اپنی سرخ لکیروں کی پابند ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک نے اس حقیقت کو ظاہر کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کا جواب صرف راکٹوں سے دے گی۔
ان میزائل حملوں کے دوسرے پیغام کے بارے میں عادل یاسین نے کہا کہ اس واقعے نے ظاہر کیا کہ مزاحمتی تحریک ہر قسم تصادم کے لیے تیار ہے اور ان مساوات کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے کے لیے تیار ہے جنہیں وہ گزشتہ برسوں میں مسلط کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے متعدد صیہونی سیاست دانوں کی دھمکیوں اور بیانات کو بھی کھوکھلے اور بے ہودہ قرار دیا جن سے زیادہ تر صہیونی حکام کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے،فلسطینی ماہر نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور جماعتوں کو دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کے ان بیانات کا مقصد مزاحمت کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
عادل یاسین کا یہ بھی خیال ہے کہ ان راکٹ حملوں نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت کی ڈیٹرنس پاور کے بارے میں صیہونی حکام کے بیانات ایک وہم سے زیادہ کچھ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان میزائل حملوں نے صیہونی حکومت کے فوجی نظریے کے بہت سے اصولوں کو باطل کر دیا ہے، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ مزاحمتی مجاہدین میں میزائل حملے کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
🗓️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کی ہچکچاہٹ پر روس کی تنقید
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کا عمل کشمیری عوام کے ساتھ ایک اور بڑا دھوکا ہے
🗓️ 10 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آئے دن نئے
جولائی
کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟
🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو
اپریل
ماسکو میں دہشت گردانہ پر روس کا ردعمل
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا ایک تقریر میں کہا
مارچ
2022 کے پیلے ہفتے میں کراچی میں بارش کا امکان
🗓️ 30 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے
دسمبر
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
اکتوبر