?️
سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کی مخالفت کو سراہتے ہوئے ملائیشیا میں عالمی اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی کی منسوخی کو صیہونی مجرموں کی حمایت کی علامت قرار دیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ملائیشیا کی مخالفت اور صیہونی اسکواش کھلاڑیوں کے ملائیشیا میں داخلے کی مخالفت کا خیر مقدم کیا ہے،تاہم ملائیشیا کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کے بعد ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ منسوخ کردی گئی۔
حماس تحریک نے ملائیشیا کے بادشاہ، حکومت اور عوام کے صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کےتعلقات معمول پرلانے کی مخالفت کرنے کے تاریخی عزم کا سراہنا کیا ہے، جس پر ملائیشیا نے حالیہ برسوں میں بارہا زور دیا ہے اور اپنے اس موقف پر باقی رہنے کا اظہار کیا ہے۔
حماس نے صیہونی وفود کے بغیر ٹورنامنٹ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا حق حاصل کرنے میں ملائیشیا کے ساتھ تحریک کی یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ اسے اس بات پر افسوس ہے کہ انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن نے ملائیشیا سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق منسوخ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ صیہونی حکومت جس نے فلسطین کی سرزمین اور عوام پر غاصبانہ حملہ کیا ہے، اس کے مقدسات کی بے حرمتی کی ہے ، فلسطینی نوجوانوں کے خلاف ہر قسم کا جرم کیا ہے اور فلسطینی کھیلوں کے شعبے کو تباہ کرنے کے درپے ہے، یہ مجرمانہ حکومت بین الاقوامی میدانوں میں موجودگی کی مستحق نہیں ہےجبکہ اسے اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور تمام شعبوں میں اس پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر
عالمی برادری اور اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکیں، وزارت خارجہ
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل
جون
رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے
مئی
چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب
اگست
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
حماس کے فیصلہ کن ردعمل پر صہیونی حلقوں کا غصہ
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار کے مطابق حماس گروپ نے ایک بار پھر معاندانہ
فروری
وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم
نومبر
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، مجاہد انور
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد{ سچ خبریں} ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے
فروری