🗓️
سچ خبریں:بیروت میں روسی سفیر نے تاکید کی کہ حزب اللہ تحریک لبنان کے سیاسی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے عوامی حمایت حاصل ہے۔
لبنان میں روس کے سفیر الیگزینڈر روداکوف نے حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لبنان کے اندر سیاسی حالات کو غیر مستحکم کر دیں گی، روداکوف نے اسپوٹنک کو بتایا کہ حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور لبنانی عوام کے ایک بڑے طبقے کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔
لبنان میں روس کے سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس تحریک کو عوامی حمایت بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ وابستگی کے بہانے لبنانی شہریوں اور کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں لبنان کی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں۔
یادرہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے حال ہی میں حزب اللہ سے روابط کے بہانےلبنان کے تین افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں،امریکی محکمہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے تین لبنانی تاجروں اور دارالسلام ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی پر پابندی عائد کی ہے جس کاصدر دفتر لبنان میں ہے۔
اس سلسلے میں لبنانی پارلیمنٹ کے الوفا للمقوامہ (حزب اللہ سے وابستہ) دھڑے کے رکن محمد رعد نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی عوام غیر ملکی مرضی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کی غیر موثر ہتھیاروں کی پالیسی کا فائدہ
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یہ یورپی یونین کے لیے ایک مہتواکانکشی ہدف ہے، جو
ستمبر
توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
🗓️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اگست
فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس
🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام
اپریل
شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ
🗓️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے
نومبر
سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام
مئی
یوم ارض کی 47ویں سالگرہ
🗓️ 1 اپریل 2023یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا
اپریل
ٹک ٹاک کے خلاف والدین کا عدالت سے رجوع
🗓️ 4 جون 2021ایمسٹرڈم(سچ خبریں) ہالینڈ میں والدین نے ٹک ٹاک کے خلاف عدالت سے
جون