🗓️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حالیہ دنوں کی کاروائیوں میں حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے جدید ترین میزائلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جماعت نے تل ابیب کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کر دی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کل شام اطلاع دی کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں وسیع تنازعات کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کے خلاف نفسیاتی جنگ کی سطح کو بھی تیز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
اس حوالے سے اسرائیلی چینل کان کے عسکری امور کے نامہ نگار Itai Blumenthal نے کہا کہ لبنان کی جنگ کے ابتدائی دنوں میں حزب اللہ نے اپنے مارٹر اور اینٹی آرمر میزائل فائر کیے تھے لیکن حال ہی میں ہم نے شمالی محاذ پر جنگی ہتھیاروں کی آمد دیکھی ہے۔
بلومینتھل نے کہا کہ یہ آپریشن دو دن پہلے اسی طرح کیا گیا کہ راس الناقورہ کے قریب بحریہ کے اڈے پر اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس آلات کے گنبد پر ایک درست اینٹی آرمر میزائل فائر کیا گیا ۔
رپورٹس میں مزید آیا ہے کہ اسی نوعیت کے ایک میزائل نے شلومی کے علاقے کے قریب اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
اس سلسلے میں بلومینتھل نے فلک 1 میزائل کے بارے میں منطرعام پر آنے والی معلومات کا حوالہ دیا، جو 50 کلوگرام وار ہیڈ والا میزائل ہے جو سپرسونک ہے اور متعدد لانچ پلیٹ فارمز سے فائر کیا جاتا ہے اور اس کی رینج 10 کلومیٹر تک ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس نے کیا اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے بارے میں خبردار
🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے مسلسل انکار
فروری
ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے
فروری
السیسی غزہ کا ایجنڈا لے کر سعودی عرب پہنچے
🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کے غیر معمولی
فروری
پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک سے بھیک مانگنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے
🗓️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
ایک سال میں صیہونیوں نے کتنی بار خطرے کے سائرن سنے؟
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی
نومبر
قبضے کے خلاف مقاومت ایک جائز حق
🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن کرسپن بلنٹ نے خبردار
نومبر
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے
ستمبر