?️
سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی فوج کے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا۔ اسی تناظر میں لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ فوج کے ایک سپاہی کو جو شہری لباس میں ملبوس تھا۔
لبنانی حکام نے اس فوجی کے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے اس فوجی سپاہی کو زخمی ہونے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا۔
صیہونی حکومت نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں اس حکومت کے فوجیوں نے لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر جنگ بندی کے لیے کیے گئے معاہدوں کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
ہفتہ کی رات صیہونی حکومت نے دسمبر میں جنگ بندی کے بعد سب سے شدید فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے بعض قصبوں کو 20 سے زائد بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، قابضین نے ایتا الجبل اور بیت حنون کے درمیان کے علاقے اور الیشیہ کے گرد وادی لیطانی اور انصار اور الزراریح قصبوں کے درمیان واقع وادی پر بمباری کی۔
ان فضائی حملوں سے قبل گزشتہ روز جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا میں صیہونی فوجیوں نے تین لبنانی شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، جنوبی لبنان کے مقامی ذرائع نے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے السی میں ایک بنکر اور فوجی تنصیبات کی تعمیر کی اطلاع دی تھی۔ اس حوالے سے اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی لبنان کے ساتھ نئی سرحدی لکیریں کھینچ رہے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ سرحدی لکیر کی نیلی لکیر سے باہر ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا
فروری
شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی
جنوری
پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتاہے، وزیراعظم
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان
?️ 7 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش
مارچ
جموں وکشمیر کا وجود ختم کرنے کی سازشیں آج بھی جاری ہیں : فاروق عبداللہ
?️ 25 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل
جون
مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر