سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی نقل و حرکت جاری رکھی اور جنوبی لبنان میں حولہ کے مضافات میں مکانات اور زمینوں کو تباہ کر دیا۔
اخبار کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے اسرائیلی فوج کے جوان حولہ قصبے میں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک رہے ہیں، زرعی اراضی کو تباہ کر رہے ہیں اور کچھ گھروں کو جلا رہے ہیں۔
دوسری جانب خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ اور التفاح کے اوپر درمیانی اونچائی پر پرواز کر رہے تھے۔
اسی دوران جنوبی لبنان میں النشرہ کے ایک رپورٹر نے اعلان کیا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے قصبے الجوبین پر دو سونک بم گرائے ہیں۔