?️
تمام ممالک فلسطین کے بارے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں
پاکستان نے حالیہ دنوں کئی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اسی طرح کے اقدامات کریں۔
اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ دو ریاستی حل کانفرنس میں شریک پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پرتگال کے فیصلے قابلِ تحسین ہیں، مگر اب وقت ہے کہ وہ ممالک بھی آگے آئیں جو ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کر سکے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد نے نہ صرف اس کانفرنس میں فعال کردار ادا کیا بلکہ اعلان نیویارک پر بھی دستخط کر کے اپنی دیرینہ اور اصولی پالیسی کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا عزم ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مستقل ہے۔ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جس نے 1988 میں فلسطین کو تسلیم کیا اور ہمیشہ فلسطین کی مکمل رکنیتِ اقوام متحدہ کی حمایت کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق، مشرقی القدس کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد، پائیدار اور متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دفترِ وزیر اعظم کے مطابق، شہباز شریف قطر، سعودی عرب، ملائشیا، ترکیہ، اردن اور مصر کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطین، مسلم دنیا کے مسائل، عالمی امن و استحکام اور مسئلہ کشمیر وہ اہم نکات ہوں گے جو وزیر اعظم پاکستان اپنے خطاب اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں اجاگر کریں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ڈالر کے ریٹ میں کمی
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا
اگست
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں یہ کہتے ہوئے
اپریل
دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے
دسمبر
مادورو کے مبینہ اغوا کو ایک ماہ گزرنے کے بعد وینزویلا میں احتجاج
?️ 4 فروری 2026مادورو کے مبینہ اغوا کو ایک ماہ گزرنے کے بعد وینزویلا میں
فروری
ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مؤثر دفاع ممکن نہیں؛ صیہونی فوجی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار یوسی یہوشع نے اعتراف کیا ہے کہ
فروری
لاہور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور
جولائی
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر
مارچ