🗓️
سچ خبریں:عراقی وزیر داخلہ نے فلسطینی عہدیدار سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ عراقی قوم کے تمام طبقات فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔
الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر داخلہ زیاد ہب الریح سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ عراقی قوم کے تمام طبقات فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراق اور فلسطین کو جوڑنے والے تاریخی تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں،الشمری نے اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف عراقی افواج کی لڑائی کے بارے میں کہا کہ عراق میں سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے اور سکیورٹی فورسز اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،فلسطینی فریق نے بھی بغداد کے دورہ کے دروان ان کا خیر مقدم کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ علاقائی سطح پر مثبت اور اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی وسیع کوششوں کو سراہتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ عراق کے عوام اور حکومت اس ملک میں مزید استحکام کا مشاہدہ کریں گے، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے العہد چینل کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی تھی کہ عراق کی موجودہ صورت حال صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ یہ عراقی قوانین کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ جون میں عراقی پارلیمنٹ نے ایک قانون پاس کیا جس میں صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو جرم قرار دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں
🗓️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو
اگست
غزہ میں انسانی امداد کی بحالی
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان
جنوری
افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے
جولائی
امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ
جنوری
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل
ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
🗓️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری
فروری
Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker
🗓️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ
فروری