سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے کی جانب سے حالیہ وارننگ پر احتجاج کرتے ہوئے انقرہ میں امریکی سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ اس نے ترکی میں امریکی سفیر کو طلب کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترکی میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاسی تقریبات کے قریب نہ جائیں کیونکہ ترک پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان پایا جاتا ہے، ترکی کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں ترک سفیر کو طلب کیا۔
انقرہ میں ترکی کی وزارت خارجہ کے دفتر میں امریکی سفیر کے ساتھ ہونے والی مینٹنگ میں استنبول میں ریلی سے قبل واشنگٹن کے سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ پر ترک حکام کی تشویش کا اظہار کیا گیا، دوسری جانب انقرہ نے امریکہ میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس ملک میں میٹنگز اور سیاسی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں، واضح رہے کہ دونوں ممالک میں حالیہ دنوں میں کافی حد تک کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے اور آئے دن ایک دوسرے کےخلاف بیان بازیاں کی جاری ہیں۔