?️
سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیک وقت متعدد کاروائیوں میں داعش سے منسلک 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک سکیورٹی فورسز نے کہا کہ استنبول کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے پانچ علاقوں میں بیک وقت کارروائیوں کرکے داعش دہشت گرد گروپ سے منسلک 9مشتبہ افراد کو گرفتار کیاجبکہ اسی وقت انقرہ کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ نے پانچ دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور کہا کہ مشتبہ افراد مبینہ طور پر جنگی علاقوں میں داعشی عناصر کی مالی معاونت میں ملوث تھے۔
درایں اثنا ترکی کی وزارت داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی ٹیموں نے ادانا، انقرہ، بالیکیسر، استنبول، قونیہ اور انلورفا صوبوں میں بیک وقت حملے کیےجن میں 16 دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو داعش کی سرپرستی کر رہے تھے، ترک ذرائع کے مطابق کاروائیوں کے دوران ترکی میں ممنوعہ ڈیجیٹل دستاویزات اور تحریروں کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئی، استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ترکی کے سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروپ کے ساتھ تعاون کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ داعش کے دہشت گردوں نے ترکی میں بھی کئی بار حملے کیے ہیں،یادرہے کہ اس دہشت گرد گروہ نےاس ملک میں کم از کم 10 خودکش حملے، سات بم دھماکے اور چار مسلح حملے کیے ہیں جن میں 315 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اکتوبر
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
امریکہ بہت زیادہ فوجی اخراجات اور گرتے ہوئے سماجی بجٹ والا ملک
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن اخبار ڈائی سائٹ نے امریکہ میں سماجی پروگراموں کے بجائے
دسمبر
پاکستان میں بولی وڈ فلموں پر بھارت نے پابندی لگا رکھی ہے، فلم ساز ابو علیحہ
?️ 16 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا
جنوری
فلسطینیوں کے خلاف قابضین کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی
اکتوبر
اسرائیل بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے تیار نہیں: مشرق وسطیٰ
?️ 24 اپریل 2022مڈل ایسٹ آن لائن نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات
اپریل
امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے
جولائی
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر