سچ خبریں: انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عوامی مقامات بشمول اسکولوں، ہوائی اڈوں اور اسپتالوں کو گزشتہ دو دنوں میں بم رکھے جانے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہلی کے تقریباً 100 اسکولوں کو بم رکھے جانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان اور جمہوریت
یہ پیغامات ملنے کے بعد مقامی پولیس نے اسکولوں کو خالی کرا لیا اور بم ڈسپوزل ٹیموں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا۔
دہلی کے گورنر ونے کمار سکسینہ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کی پولیس نے دھمکی آمیز ای میلز کا ذریعہ تلاش کر لیا ہے اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پوری طرح تیار ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکام نے اعلان کیا کہ گزشتہ دو دنوں میں ہوائی اڈوں اور پیر کو اسپتالوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
اس اخبار نے باخبر حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ ای میلز بظاہر روس سے بھیجے گئے ،اس دوران مرکزی ایجنسیاں معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہندوستان کے ویزا نہ دینے سے درجنوں افغان طلباء تعلیم سے محروم
دہلی فائر سروس کو بھی اب تک بم رکھے جانے کے 60 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔