?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد سے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے پیپلز پیلس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی میزبانی کی، سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں شامی صدر نے دو طرفہ تعلقات ، سیاسی، عرب اور بین الاقوامی معاملات نیز سعودی عرب اور شام کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بشار الاسد کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور شامی قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی خواہش کی،اس ملاقات میں بشار اسد نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھائی چارہ جو عرب ممالک کو آپس میں جوڑتا ہے بہت گہرا ہے اور یہ عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بہترین ترجمانی ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پرامن تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے فائدے کے لیے ہیں بلکہ عرب دنیا اور خطے کے بھی فائدے میں ہیں،بشار اسد نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حقیقت پسندانہ اور کھلی پالیسی عرب ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ شامی قوم کی حمایت کے لیے عرب بھائی چارے کا کردار ضروری ہے تاکہ وہ شام کے خلاف جنگ کے نتائج پر قابو پا کر استحکام حاصل کر سکے اور اپنی تمام سرزمین کو آزاد کرا سکے۔
دوسری جانب فیصل بن فرحان نے شام کی حکومت اور عوام کی جنگ کے نتائج پر قابو پانے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کی صلاحیت پر اپنے ملک کے اعتماد کے بارے میں بات کی،انہوں نے تاکید کی کہ سعودی عرب شام کی ارضی سالمیت، اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے نیز پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ضروری پلیٹ فارم فراہم کرنے میں شام کے ساتھ ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
بن فرحان نے کہا کہ اگلا مرحلہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عرب ممالک میں شام اور اس کے بھائیوں کے درمیان تعلقات معمول پر آئیں اور شام پہلے سے بہتر عرب اور علاقائی کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
شام کا اپنی سرزمین سے امریکہ اور ترکی کی غیر قانونی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے شام کی سرزمین
اکتوبر
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ
مارچ
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی
جون
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر