?️
سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر توڑ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
ای بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پورٹ لینڈ سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ میں حصہ لیا، مظاہرے میں شریک برطانوی شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ” فلاحی منصوبے نہیں جنگ ختم کی جائے”۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے ٹریڈ یونین کانگریس منعقد کروا رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ملازمین کی آمدنی بہت زیادہ اور سخت انداز میں متاثر ہوئی ہے، یونین سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک بحران سے دوسرے بحران کا سفر کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران اچانک نہیں ہوا، ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، ٹریڈ یونین کانگریس کی رہنما نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے کورونا وبا کے دنوں میں ملازمین سے تنخواہیں بڑھانے کے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں کیے گئے جس کر ملازمیں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
آئینی ترامیم کا معاملہ اب ’ایس سی او سمٹ‘ کے بعد دیکھا جائے گا، جے یو آئی (ف) کا دعویٰ
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیت علمائے اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
غزہ والوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی امریکی-صیہونی سازش
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے
اکتوبر
جنین کیمپ پر صیہونی حملے میں چار فلسطینی شہید
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس
ستمبر
معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات
اگست
خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے
مارچ
۵۳ فیصد امریکی یوکرین کے بحران میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: آدھے سے زیادہ امریکیوں نے یوکرین کے بحران میں اپنے
فروری
امریکامخالف بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید
?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے
جون
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم
ستمبر