🗓️
سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ہند بحر الکاہل کے پانیوں میں دو برطانوی جنگی جہاز مستقل طور پر تعینات کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی کے مطابق ملکہ الزبتھنامی ایک برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کے حفاظتی بحری جہاز ستمبر میں کھلے پانی کے ذریعے جاپان روانہ ہوں گے جہاں امریکہ اور جاپان سے چین کا مقابلہ ہے ، لندن نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی ایشیائی پانیوں میں مستقل طور پر دو جنگی جہاز تعینات کرے گا ۔
در حقیقت جنگی کے بیڑے کو تعینات کرنے کا ارادہ لندن اور ٹوکیو کے سکیورٹی تعلقات کو اور گہرا کرنے کےلیے گیا ہے اور جاپان کے اس دعوے کے ساتھ کہ حالیہ مہینوں میں خطے میں چین کے عزائم خطرے میں پڑرہے ہیں، اپنے جاپانی ہم منصب نوبو کیشی کے ساتھ مشترکہ بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع بن ولیس نے کہاکہ جنگی بیڑے کی تعیناتی کے بعد برطانیہ رواں سال کے آخر تک علاقے میں دو گروپ جہاز مستقل طور پر رکھے گا۔
جاپانی وزیر دفاع نے بن ولیس کی بات کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ہم دونوں فریق خطرات اور جبر کے ذریعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے مستقل طور پر مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ خود مختاری پر مبنی ایک آزاد انڈو پیسیفک خطے کی اہمیت کی حمایت کرنے میں اپنے مشترکہ مؤقف کی توثیق کرتے ہیں۔
ٹوکیو میں برطانوی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق برطانوی بحری جہازوں کے پاس مستقل اڈہ نہیں ہوگا،یادرہے کہ واشنگٹن کے ایک قریبی اتحادی کی حیثیت سے جاپان بیرون ملک امریکی فوج کی موجودگی کی میزبانی کرتا ہے جس میں بحری جہاز ، ہوائی جہاز اور فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
رانا ثناء اللہ کی خود سمیت چھ سات وزراء کے مستعفی ہونے کی تجویز
🗓️ 21 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ
جنوری
2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل
جنوری
اقوام متحدہ کا سخت امتحان
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی اقوام
مئی
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
عورت مارچ میں متنازع نعرے لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی:وزارت مذہبی امور
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا
مارچ
اسرائیل پر ایران کے حملے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: انگلینڈ
🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے جاری رہنے اور اسے ایک بڑے
اگست
لبنانی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے:لبنانی وزیر اعظم
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ کسی نے
ستمبر
اقوام متحدہ کا پینل آج پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا
🗓️ 17 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی
اکتوبر