?️
سچ خبریں:بحرینی عوام کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی لہر کے باوجود آل خلیفہ سمجھوتہ حکومت کے ایک وزیر مقبوضہ علاقوں کے دورے پر گئے ہیں۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کے وزیر زراعت وائل بن ناصر المبارک سمندر اور صحرا سے خوراک کی پیداوار کی ٹیکنالوجی سے متعلق ایلات شہر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مقبوضہ علاقوں کے دورے پر گئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی اس سفر کو آل خلیفہ حکومت اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ایک نیا مرحلہ قرار دیا ہے، صیہونی حکومت کی وزارت زراعت نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ 18 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مغرب، اردن، بحرین کے ممالک اور اعلیٰ سطحی اور علمی وفود اور بعض ماہرین شرکت کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 میں صیہونی حکومت، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ابراہیم کے نام سے معروف سمجھوتے پر دستخط کیے اور آپسی تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کیا، اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے بعض ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد صیہونی حکومت سے فضائی دفاعی نظام خریدا ہے۔
مشہور خبریں۔
پینٹاگون کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ کے بھاری فوجی بجٹ اور دنیا کی سب
جولائی
حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
فروری
شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی کردی
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ
مئی
صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز
فروری
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات
مئی
کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں
?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول
جنوری
عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
دسمبر
اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کے فیصلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صہیونی حکومت
اگست