سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ وہ ایران کے خاش کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ایران میں پاکستان کے سفیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی علاقائی خطرہ ہے۔ ایران اور پاکستان اجتماعی کوششوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں، ہم اس نازک موڑ پر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفتان شہر میں ملکی سرحدی محافظوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد 10 سرحدی محافظ شہید ہوگئے۔