ایرانی ڈرون کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں:صیہونی اخبار

صہیونی

?️

سچ خبریں:صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے نئے لانچرز اور ڈرون ماضی کے مقابلے میں زیادہ سنگین خطرہ ہیں اور یہ مستقبل کے تنازع میں ایک نیا خطرہ ہوگا۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹنے ایران کے جنوب میں پاسداران انقلاب کی جانب سے کی جانے والی جنگی مشق کے دوران "شاہد 136” ڈرون اور اس کے لانچر کی نمائش پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ حالیہ دنوں میں ایرانی میڈیا میں 136 نامی ان ڈرونز کی میزائلوں کے ساتھ ایک مشق میں نمائش دکھاتے ہوئے کہا گیا اس قسم کے ڈرون کو خودکش ڈرون یا کامیکاز کہا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیدھے ہدف کی طرف جاتے ہیں اور خود کو اڑا دیتے ہیں۔

صہیونی اخبار نے یہ بتاتے ہوئے کہ ڈرون کا ذکر پہلے بھی ایرانی میڈیا میں کیا گیا تھا ،تاہم ماضی میں ان کو تفصیل سے نہیں دکھایا گیا تھا، جنوری 2021 میں نیوز ویک کے لیے "ٹام او کونر” کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ نیوز ویک کی طرف سے مشاہدہ کردہ اور خطے میں ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک ماہر کے ذریعہ تصدیق شدہ تصاویر میں ایرانی شاہد 136 ڈرون کو جسے خودکش ڈرون بھی کہا جاتا ہے، یمن کے شمال کے صوبے الجوف میں دیکھا جا سکتا جو علاقہ یمنی انصار اللہ تنظیم کےکنٹرول میں ہے۔

صیہونی اخبار نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ایران، چین اور دیگر یو اے وی طاقتیں اب اس کھیل میں داخل ہو چکی ہیں، مزید کہا کہ ایران نے کامیکاز ڈرون ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جس کے لیے مثال کے طور پر یمن میں قاصف اور حماس کے شہاب یو اے وی کی اقسام کا نام لیا جاسکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں کارولینا اور نیویارک میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ

کیا یوکرین کی فوجی امداد مغرب کے لیے خطرناک ہے؟

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو بھاری جنگی ساز

تل ابیب کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ایک واضح حقیقت ہے:صیہونی اخبار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک

بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے کشمیریوں کو مشکلات کاسامنا ہے،حریت رہنماء

?️ 3 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

ٹرمپ کا ایران کے مسئلے میں سفارتی حل پر زور!

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور صیہونی ریاست کے

داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

افغانستان میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے:اقوام متحدہ

?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے