سچ خبریں:امریکہ میں کورونا وباء کا بحران حالیہ دنوں میں اس ملک میں اومیکرون اسٹرین کی آمد کے ساتھ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے نیز صورتحال میں اضافے کے باعث وائٹ ہاؤس نے امریکی شہریوں کو کورونا کے پھیلاؤ میں اچانک اضافے سے خبردار کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے ایک رپورٹر نے لکھا کہ صرف گزشتہ دو ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ کے ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے لیے ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے،اخبار نے کہاکہ جب کہ امریکی ہسپتال کوویڈ 19 کے مریضوں سے بھر گئے ہیں اور ریاستہائے متحدہ کو اب اومکیرون وائرس کا سامنا ہےجس کی وجہ سے امریکی ہسپتالوں میں طبی عملہ ایک مستقل بحران کا شکار ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھاہے کہ جب کہ اومیکرون ریاستہائے متحدہ میں پہنچ گیا ہےاور اس وبا نے اس ملک میں خاص طور پر شمال مشرقی اور وسط مغربی ریاستوں میں اسپتالوں کے بستروں پر قبضہ کر لیا ہے یہاں تک کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے،نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ مینیسوٹا کے متعدد اسپتالوں کے طبی عملے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں طبی علے کے حوصلے پست ہوچکے ہیں جس کی وجہ سےمریضوں کی طبی دیکھ بھال خطرے میں ہے۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کے ایک اور حصے میں لکھاہے کہ صرف اسی ہفتے، کورونا وائرس کے تقریباً 4700 مریض امریکہ بھر کے ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ امریکہ میں روزانہ اوسطاً 1300 لوگ کورونا وائرس سے مرتے ہیں نیز اس ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1700 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔