امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں

امریکی نمائندہ

?️

امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں

 امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے امورِ شام و لبنان ٹام باراک نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع ابو محمد الجولانی کے حالیہ دورۂ واشنگٹن کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ دمشق مستقبل میں امریکہ کے ساتھ داعش، حماس اور حزب اللہ کے خلاف تعاون کرے گا۔

الجزیرہ کے مطابق، باراک نے اس دورے کو مشرقِ وسطیٰ کی نئی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا سفر انزوا سے شراکت کی جانب ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ احمد الشرع کی داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت، شام کو "دہشت گردی کے منبع سے دہشت گردی کے خلاف شراکت دار” میں تبدیل کرنے کا سنگِ میل ہے۔

ٹام باراک نے مزید کہا کہ امریکہ، ترکی اور شام کے درمیان ایک نیا علاقائی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ملک کے نئے سیاسی ڈھانچے میں ضم کیا جائے گا اور ترکی، شام اور اسرائیل کے تعلقات کو ازسرِنو متعین کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ قطر، سعودی عرب اور ترکی کی حمایت سے شام کی واپسی خطے کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ ان کے بقول، اگلا قدم قیصر ایکٹ یعنی امریکہ کی شام مخالف پابندیوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ باراک نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ "شام کو نیا موقع دینے کے لیے یہ تاریخی قدم اٹھائے۔

دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات بند دروازوں کے پیچھے ہوئی، جس میں صحافیوں یا میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے کوئی مشترکہ پریس کانفرنس بھی نہیں کی، اور الشرع خاموشی سے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

امریکی وزارتِ خزانہ نے اسی روز اعلان کیا کہ شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں (قیصر ایکٹ) 180 دن کے لیے معطل کی جا رہی ہیں۔

یہ قانون دسمبر 2019 میں نافذ کیا گیا تھا اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر معاشی دباؤ ڈالنا تھا۔ اس کے تحت شامی بینکوں، توانائی کے شعبے، رئیل اسٹیٹ اور برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن کے نتیجے میں کئی ممالک اور کمپنیوں نے دمشق سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

یہی قانون ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں نافذ کیا گیا تھا، جس نے شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد یا اداروں کے لیے سخت مالی سزائیں متعین کی تھیں۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے : شبیرشاہ

?️ 9 اکتوبر 2024سرینگر:(سچ خبریں) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرقانونی طورپرنظربند کل جماعتی

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ

?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں

لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن

پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث

?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب

والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ واضح تشدد کے طریقے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کا الزام

?️ 20 دسمبر 2025 لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم

آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا

یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

?️ 14 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں)  یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے

زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی، اسٹیٹ بینک 14 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی کمی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے