سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کی ریاست کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں طوفان کے دوبارہ آنے کے امکان کے بارے میں نیشنل میٹرولوجیکل سروس کے سمندری طوفان کی پیش گوئی کے مرکز کی وارننگ کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیر نے ریاست کے مشرقی اور مغربی حصوں میں سیلاب کے ساتھ ساتھ نئے سمندری طوفان آندھی کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہم مغربی کینٹکی میں مہلک طوفان کے چند ہفتوں بعد ایک بار پھر شدیدخراب موسم کا سامنا کر رہے ہیں۔
بشیر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، کچھ شہر ان دونوں واقعات سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم ہم موسم کی نگرانی کرتے رہیں گے اور ضروری اپ ڈیٹ فراہم کریں گےلیکن آپ کو ہوشیار رہیں، اپنا خیال رکھیں اور ضرورت پڑنے پر پناہ لیں۔
یادرہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں اس ریاست میں بڑے پیمانے پر طوفانوں کے بعد تباہی جس میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اس ریاست کو بحران زدہ علاقہ قرار دے دیا۔