🗓️
سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مغربی ایشیا کے اپنے علاقائی سفارتی دورے میں رواں ہفتے پیر کو اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب جائیں گے۔
صیہونی میڈیا نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن مغربی ایشیا کے اپنے موجودہ خصوصی دورے میں آئندہ پیر کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے ہفتے کی شام کو اطلاع دی کہ بلنکن پیر کو تل ابیب کا سفر کریں گے اور اگلی صبح وہ صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے وزراء سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ کی پٹی میں جنگی انتظام کے بارے میں بات چیت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے وزراء سے غزہ کی پٹی میں موجودہ جنگ کے تیسرے مرحلے اور فلسطینی اتھارٹی کی منجمد املاک کی منتقلی اور رہائی جس کے لیے صہیونی حکام نے حال ہی میں امریکہ کی ثالثی اور مشاورت کے دوران ایک معاہدہ طے پایا، کے معاملے میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ کا خطے کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پیر کو تل ابیب پہنچیں گے،توقع ہے کہ انٹونی بلنکن کے اس خطے کے دورے کا بنیادی مقصد غزہ کی جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
یہ اس وقت ہے جب ایک طرف غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی کارروائی پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف امریکہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بارے میں مزید پریشان دکھائی دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پہلے کہا تھا کہ ان کے ملک کے حکام کو اس دورے کے دوران ہونے والی کوئی بھی مفید بات چیت ہونے کی امید نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
یاد رہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں تل ابیب اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ انتھونی بلنکن یونان، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا سفر کرنے والے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 7.17 فیصد ہوگئی
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں دوبارہ مہنگائی میں اضافے کا رجحان
نومبر
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے جانے
اگست
امریکی نوجوان نسل صیہونیوں کے ساتھ ہے یا مخالف؟ صیہونی اخبار
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ
اپریل
بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی
مارچ
مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
اکتوبر
وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید
🗓️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے
مارچ
امریکی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: انصاراللہ
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی
ستمبر
بین الاقوامی مالیاتی معاونت میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا ہدف نا مکمل
🗓️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی معاونت بڑھانے میں مشکلات کے
اپریل