🗓️
سچ خبریں:طالبان نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہ کریں۔
طالبان کی نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویئٹر پر وائٹ ہاوس کے ترجمان کے حالیہ اظہارات پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے لکھا کہ امارت اسلامی افغانستان نے امریکہ کے ساتھ دوحہ سمجھوتے میں طے شدہ اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور کسی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسلامی امارت اس بات کی پابند ہے کہ اپنے شہریوں کو ان کے تمام شرعی حقوق فراہم کرے، افغانستان میں مردوں اور خواتین کے لئے معمول کی زندگی اور پر امن فضا قائم ہوچکی ہے نیز تمام اقلیتوں کے حقوق بھی محفوظ ہیں،انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ امارت اسلامی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، اسی طرح دوسرے ممالک سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں نیز ہمیں زندگی گزارنے کا راستہ نہ دکھائیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ایسے وقت میں یہ ٹویٹس کیے گئے ہیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ طالبان کی نگراں حکومت کے ساتھ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے صرف نصف مقدار ریلیز کرنے کے بارے میں بات چیت آگے بڑھے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر
کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی
🗓️ 25 جولائی 2021القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی
جولائی
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
اسرائیل نے فرانس کے لبنان سے انخلاء کے منصوبے کو مسترد کیا
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے
فروری
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
فروری
روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟
🗓️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر
فروری
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
دسمبر
قانون سےبچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں: وزیر اعظم
🗓️ 21 اپریل 2021نوشہرہ(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں
اپریل