سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ آنے والے دنوں میں باضابطہ طور پر اعلان کر سکتا ہے کہ وہ یوکرین کو ایک جدید طیارہ شکن میزائل دفاعی نظام فراہم کرے گا۔
ایک باخبر ذریعے نے کل اتوارکو رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ ممکنہ طور پر اس ہفتے یوکرین کے لیے درمیانے فاصلے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا اعلان کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو دیگر سیکیورٹی امداد کا اعلان کرنے کا امکان ہے جس میں یوکرین کی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید توپ خانے اور ریڈار سسٹم شامل ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن یہ اعلان کرنے والے ہیں کہ امریکہ یوکرین کو دیگر گولہ بارود کے ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید میزائل دفاعی نظام فراہم کرے گا۔