🗓️
سچ خبریں:ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں گزشتہ ہفتے دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے تازہ دور میں ایران نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس کے پانیوں میں دوسرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
بحرین میں مقیم امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے اس امریکی ٹینکر کے قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کے پرچم والے ٹینکر کو ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران نے جمعرات کو خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا جس کا نام ایڈوانٹیج سویٹ ہے، مارشل آئی لینڈ فلیگ رجسٹری نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ٹینکر کو ایرانی حکام نے بندر عباس میں روک رکھا ہے۔
میری ٹائم سکیورٹی فرم ایمبرے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کا خیال ہے کہ ایڈوانٹیج سویٹ کی ضبطی امریکہ کی جانب سے سوئز ٹینکر پر تیل کے کارگو کے حالیہ قبضے کے ردعمل میں تھی۔
اس سلسلے میں امریکی بحریہ نے اعلان کیا کہ ایران کے ہاتھوں بدھ کے روز پکڑا جانے والے آئل ٹینکر دبئی سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ جا رہا تھا جسے پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے ایران کے پونیوں کی طرف راستہ بدلنے پر مجبور کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز نے بدھ کے روز آخری بار اپنی پوزیشن 0231 GMT پر آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل پر بتائی اور فجیرہ کے لیے جا رہا تھا، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ اور عالمی برادری چاہتے ہیں کہ ایران اور اس کی بحریہ بحری جہازوں اور ان کے عملے کو رہا کریں۔
پٹیل نے دعوی کیا کہ بحری جہازوں کو ہراساں کرنا نیز علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی کے حقوق میں ایران کی مداخلت بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور خطے کے استحکام اور سلامتی کو متاثر کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پیر کے روز
فروری
فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی
🗓️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی
مارچ
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وسیع حملے
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے
دسمبر
ریاض نے صنعاء کو تسلیم کیا؛ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر تجارتی جہازوں کی آمد
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی
فروری
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
🗓️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 14 فلسطینی گرفتار
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14
اپریل
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا کیا مطلب ہے: زیلنسکی
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر