?️
سچ خبریں:ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے بی بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں حکومتوں کی تبدیلی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کافی افسوسناک تجربہ ہوا ہے۔
ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی خرابی کے باوجود امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہے بلکہ سفارت کاری اب بھی بہترین حل ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو سالہ سفارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں؟ مالی نے کہا کہ سفارت کاری کبھی دوسری چیزوں کی طرح ختم نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں ایران کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کیں اور عالمی برادری اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا۔
ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے اور اپریل 2021 میں ایرانی حکام کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے آغاز کے بعد سے تہران کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں، یاد رہے کہ اس وقت ایٹمی معاہدے سے بڑھ کر ان کے مطالبات کی وجہ سے مذاکرات ختم ہو گئے تھے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا 2015 کا ایران جوہری معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے،مالی نے براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے بحران کو ختم کرنے کے متعدد مواقع کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سفارتی نتیجے تک پہنچنے کے لیے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اس لیے کہ سفارت کاری ہمارے صدر بائیڈن کی ترجیح ہے، ایران اور اس کے جوہری پروگرام کے خلاف فوجی آپشن صرف ایک آخری حربہ ہے،فوجی آپشن ایک بہت مشکل آپشن ہے کہ بائیڈن اس میں نہیں پڑیں گے۔
ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ ہم حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں حکومتوں کی تبدیلی میں خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کافی تلخ تجربہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے خلاف نوٹس لیں
?️ 16 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن
جولائی
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری
شام میں صیہونی جارحیت جاری ہے
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جاری رہنے کی خبر
اگست
ایران پر حملے کے لئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ رانا تنویر حسین
?️ 8 مارچ 2026شرقپور (سچ خبریں) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ
مارچ
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ
سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی: مراد سعید
?️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ
ستمبر
مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ
?️ 16 فروری 2026مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ عراق کے صوبہ الانبار
فروری
پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا
جولائی