?️
سچ خبریں:صیہونی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بعض اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تل ابیب کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی لیکس ویب سائٹ نے لکھاکہ واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے مستعفی سفیر گیلاد اردان نے اس حکومت کے ساتھ دیگر اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ کی کوششوں کا اعلان کیا، اسرائیلی ویب سائٹ اسرائیل ہیوم کے مطابق گیلاد اردن نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں اسرائیل اور دیگر ممالک جن کے تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں خاص طور پر سعودی عرب ، کے درمیان تعلقات کے سلسلہ میں تاریخی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
اردان نے زور دے کر کہا کہ امریکی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مزید کوششیں کر رہی ہے، اردان نے کہاکہ ابراہیم معاہدہ امریکی پالیسی کے دو قطبی ہونے کے باوجود امریکی حکومت کی پالیسی کی ایک روشن مثال ہےجو اقوام متحدہ میں بطور سفیر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پہلے تو تذبذب کا شکار تھی اور کانگریس میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنی کوششیں تیز کر دیں کہ زیادہ سے زیادہ ممالک صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں داخل ہوں اس کے لیے امریکہ نے اہم اسلامی ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک اس معاہدے میں شامل ہو سکیں۔
واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے ان ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں سائبر برآمدات کی اجازت ہے، جس میں 37 ممالک شامل ہیں جو زیادہ تر مغربی ممالک ہیں ان میں یورپ، آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا سرفہرست ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی
جنوری
پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا
?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے
جون
امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا
اکتوبر
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
جنوری
غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: روس نے اعلان کیا کہ غزہ میں تمام لوگوں کی
دسمبر