سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے نتیجے میں 110 طالبان اراکین ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کےطلوع چینل کی رپورٹ کے مطابق افغان آرمی اسپیشل آپریشنز ڈویژن کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے 110 ارکان ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے، پیر کو جاری کردہ افغان فوج کے خصوصی آپریشن ڈویژن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد غزنی ، ننگرہار ، زابل ، ہرات ، قندوز ، بغلان اور قندھار صوبوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک بڑی تعداد میں، طالبان کےاسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا اور ان کی 90 موٹرسائیکلیں بھی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیں،واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف حصوں میں جھڑپوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب دونوں فریق ترکی کے امن سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں سے ہر ایک افغانستان کے سیاسی مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں روئٹرز نیوز ایجنسی کو فراہم کردہ دستاویز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی آئندہ ترک سربراہ اجلاس میں امن روڈ میپ کے طور پر تین مرحلے کے منصوبے کی تجویز کریں گے، دستاویز کے مطابق اشرف غنی کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان میں انتخابات سے قبل وہ طالبان کے ساتھ معاہدہ کرلیں تاکہ مستقل جنگ بندی حاصل ہوسکے۔